کاشف مرزاکی زیر قیادت آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے مرکزی قائدین نے آئینی تعلیمی حقوق کی خاطر “تعلیم سب کیلئے” پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کےسامنے ملک گیرپرامن احتجاجی دھرنوں کا اعلان کر دیا ہے۔پہلا دھرنا کل بروز جمعہ بمقامKPپشاورصوبائی اسمبلی کے سامنے بعد نماز جمعہ دیا جائے گا۔جسکی قیادت کاشف مرزااور صوبائی صدرسلیم خان مشترکہ طور پر کریں گے۔آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کےمشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ:
1-چیف جسٹس پاکستان،آرمی چیف،وزیر اعظم، وزرااعلی، گورنرز سےاپیل کی کہ SOPs کے تحت دیگر شعبہ جات کیطرح سکولز بھی کھولے جائیں۔پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نےعالمی معیار کے SOPs تیار اورجاری کر دیے ہیں:کاشف مرزا
2-آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے بجٹ سفارشات 2020-21 کو مسترد کردیا۔100% ٹیکس کا اضافہ تعلیم دشمنی!
3-PM ٹیچرز کیلیے’’ٹیکس فری تعلیمی ریلیف پیکیج‘‘کااعلان کریں، ٹیچرزتنخواہیں،90% اسکولز عمارتیں کرائے فکسُ ہیں:کاشف مرزا
4-سکولز اگست تک بند رکھنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے قانونی وعدالتی چارہ جوئی کا فیصلہ!سکولز ٹائمنگ صبح 7 تا10اور 2 شفٹ میں سماجی فاصلے کو برقرار رکھ کے کلاسز جاری رکھی جا سکتی ہیں:کاشف مرزا
5-نجی سکولز،پیف وپیماکا معاشی قتل کیا جارہا ہے۔ بندش سے 50%مکمل بنداور10لاکھ ٹیچرز بے روزگار ہوجائینگے۔کاشف مرزا
2.5کروڑ پاکستانی بچےپہلے ہی تعلیم سے محروم،مزید 5کروڑطلبا کےتعلیمی نقصان کاازالہ ناممکن ہے۔کل7.5 کروڑطلبا کوآئینی تعلیمی حق سے محروم کردیاگیا،50 فیصد تعداد لڑکیوں کی ہے۔تعلیم ہر بچے کاآئینی حق اور 25-A ریاست کا فریضہ ہے :کاشف مرزا
6-امیروں کی اولاد گھر میں ٹیوٹر اورعام انسان کا بچہ تعلیم سے محروم کیوں؟آن لائن تعلیم اورتعلیم گھر ٹی وی اک فلاپ ڈرامہ!
7-کروناسےشدیدمتاثرممالک،چین ووہان،سپین،انگلینڈ،انڈیا،ایران،بنگلہ دیش،سری لنکا سمیت امریکہ،روس،ڈنمارک،فرانس،سوئٹزرلینڈ، آسٹریا، آسٹریلیا،نیوزیلینڈ،جرمنی،جاپان،کوریا،سعودی عرب،اسرائیل،ہانگ کانگ وغیرہ میں تعلیمی ادارے کھلےہیں،تو پاکستانی بچےتعلیم سے محروم کیوں؟کاشف مرزا
8-بورڈ امتحانات منسوخ کرنے کی بجائےامتحانات سماجی فاصلے برقرار رکھ کرکیے جائیں۔نئی بورڈ رجسٹریشن فیس کا مطالبہ ظلم، بورڈز فیس کی مد میں 45لاکھ طلباسےوصول شدہ25ارب روپےواپس کریں :کاشف مرزا
9-حکومت غیرآئینی اقدامات بند کرے۔فیسوں کے حوالےسے حکومت سندھ اورپنجاب کا فیس میں 20فی صد کمی کا نوٹیفیکیشن وآرڈیننس آئین کےآرٹیکل 18,8،5,4,3, 25(1)،37اور38 سےمتصادم،امتیازی وغیر قانونی ہے:کاشف مرزا
10-انسانیت جذبہ کے تحت مستحق طلبا کے لیے کرونا ایجوکیشنل ریلیف فنڈقائم کیا،وزیر اعظم پاکستان و وزراءاعلی کوملک بھر کے2لاکھ پرائیویٹ سکولزآئسولیشن وقرنطینہ سنٹرزاور 15لاکھ ٹیچرز بطوروالیئنٹیرز پیشکش بھی کی گئی:کاشف مرزا
10-تعلیم دشمن وزرا تعلیم کوفوری بر طرف کیا جائے:کاشف مرزا
کاشف مرزا کی چیف جسٹس پاکستان،آرمی چیف اور وزیراعظم سے داد رسی کی اپیل-