234

پنجاب حکومت نے مارکیٹوں کو بند کروانے کا فیصلہ کرلیا ،5 دن مارکیٹوں کو مانیٹر کیا جائے گا۔ہفتہ، اتوارمکمل بند

پنجاب حکومت نے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کروانے والی مارکیٹوں کو بند کروانے کا فیصلہ کرلیا ،5 دن مارکیٹوں کو مانیٹر کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت تمام مارکیٹوں میں ایس اوپیزپر عملدرآمد کی موثر مانیٹرنگ کروائی جائے گی۔ کورونا وباء کا پھیلاؤروکنے کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد ہر صورت ضروری قرار دیکر عوامی آگاہی مہم کو بھی مزید تیز کیا جائے گا حکومتی ہدایات پر من وعن عمل کی اپیل کی جائے گی۔ پیر سے جمعہ تک جو مارکیٹ ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کرے گی اسے فوری طور پر بند کروایا جائے گا۔ہفتہ اور اتوار کے ان دو دنوں میں بھی سختی سے عمل کرایا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام بڑی مارکیٹوں کی سخت مانیٹرنگ کے احکامات جاری کئے گئے ہیں بڑی تاجر تنظمیوں اور دکانداروں کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کے حوالے سے دوبارہ آگاہ کر دیا گیاہے۔دوسری جانب لاک ڈاون میں نرمی کرتے ہوئے،کورونا کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہونے سےصورتحال بگڑنے لگی،لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعدمارکیٹوں میں رش بڑھ گیا،بازاروں میں تاجروں سمیت خریداروں کا رش لگ ،کوروناایس او پیزنظرانداز کیا جانے لگا،مارکیٹوں میں نہ ہی سماجی فاصلہ، اور نہ ہی احتیاطی تدابیر کا خیال کیا جارہا ہے۔مارکیٹوں میں کورونا ایس اوپیزپرعملدرآمد کے لئے کوئی حکمت عملی نہیں جبکہ ٹریفک بھی معمول سےزیادہ،ڈبل سواری کی خلاف ورزی بھی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں