208

پنجاب پولیس کے زیرحراست ایک اور ملزم دم توڑ گیا

صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں پولیس کے زیرحراست ملزم پر مبینہ تشدد کے نتیجے میں ملزم دم توڑ گیا۔

زرائع کے مطابق لاہور میں زیرحراست ملزم پر پولیس کے مبینہ تشدد کے باعث ملزم سروسز اسپتال میں دم توڑ گیا، لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے جیل روڈ بلاک کردی جبکہ آئی جی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے رحیم یارخان میں اے ٹی ایم مشین توڑنے اور منہ چڑانے والا ملزم بھی پنجاب پولیس کے زیرِ حراست طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔

پولیس کےمطابق ملزم صلاح الدین حوالات میں عجیب حرکتیں کر رہا تھا اس دوران ملزم کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر اسے اسپتال منتقل کیا گیا تھا، اسپتال میں دوران علاج وہ دم توڑ گیاتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں