233

گوگل نے پاکستان کے لیے انسائٹس فار برانڈزجاری کردیا

ٹیوٹرپاکستان) پاکستان میں پہلی بار،آن لائن سرچ کمپنی، گوگل نے صارف کے رُجحانات کومدنظر رکھتے ہوئے کہ پاکستان آن لائن کیا تلاش کررہا ہے؟ پر مبنی ایک مشترکہ رجحانات کی لیڈرشپ رپورٹ ”انسائٹس فار برانڈز“ جاری کردی ہے۔

آن لائن سرچ،دورِحاضرکے معاشرے میں صارف کے رُجحانات کو جاننے کے لیے ایک اہم اشاریہ ہے۔آن لائن سرچ سے ملنے والی آگاہی تمام کاروباری افراد کیلئے نہایت مفید ہے جو آن لائن اپنے حاضرین کے ساتھ مشغول ہونے کیلئے مختلف طریقے تلاش کررہے ہیں۔

پاکستانی دیگر مقاصد کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ کو ذاتی طور پر دل بہلانے، ریستورانوں کے بارے میں رہنمائی فراہم کرنے، مصنوعات کی تلاش میں معاونت کرنے اورسب سے بڑھ کر حقائق کا ذریعہ بتانے کیلئے انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔

”پاکستانیوں کو اْن کے اسمارٹ فونز سے الگ نہیں کیا جا سکتا ہے کیوں کہ وہ ہمیشہ، اپنے اطراف میں، بہترین تجربات اورڈیلز کی تلاش میں رہتے ہیں اور ساتھ ہی، اِن مشکل حالات میں،مستند معلومات بھی تلاش کرتے رہتے ہیں۔“یہ بات گوگل ایشیا پیسفک کے انڈسٹری ہیڈ فار ساؤتھ ایشیا، فراز اظہر نے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ”ہماری تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ صارفین بلند تر نفاست، زیادہ پائیدار اشیاء اور خدمات میں دلچسپی لیتے ہیں اور گزشتہ 12 مہینوں کے دوران، صحتمند تر طرز زندگی کی جانب اْن کی رغبت کے اہم محرکات ہیں۔ اِس کے علاوہ، پاکستان کی مقبول آن لائن ویب سائٹ، یو ٹیوب، پر بھی لوکل کنٹنٹ پر مشتمل ڈیجیٹل ویڈیو ز کو فروغ حاصل ہو رہا ہے۔“

حال ہی میں جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، گوگل نے پانچ ایسے اہم رجحانات کی نشاندہی کی ہے جن سے معلوم ہوتا ہے کہ سرچ کرنے کے لیے پاکستانیوں کا طریقہ کیا ہے اور اس سے،موجودہ ماحول میں،انسانی نقل و حرکت میں کمی کے اثرات کے بارے میں تجسس کا بھی پتا چلتا ہے۔

1۔ ذہین صارفین کی تعداد میں اضافہ: صارفین Google Search سے توقع کرتے ہیں کہ وہ جو کچھ تلاش کررہے ہیں اْس کے پیچھے موجود مقصد کو بھی سمجھے اور انتہائی زبردست اورعمدہ جوابات فراہم کرے۔ وہ اعلی ٰمعیار کی ایسی مصنوعات چاہتے ہیں جو باسہولت ڈیجیٹل تجربے کے ہمراہ دستیاب ہوں۔پانچ میں سے چار پاکستانی صارفین خریداری سے پہلے، مصنوعات آن لائن تلاش کرتے ہیں اور آن لائن سرچ اور ویڈیو کے درمیان منتقل ہوتے رہتے ہیں۔ وہ مصنوعات اور خدمات تک فوری رسائی چاہتے ہیں، چنانچہ ’’near me“ سرچ میں 138 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سنہ 2018 ء اور سنہ 2019ء کے درمیان ”same day delivery“ سے تعلق رکھنے والے استفسارات میں ڈیڑھ گنا (1.5X) اضافہ ہوا۔”Fast delivery” کے بارے میں سرچ میں 1300 فیصد اضافہ ہوا۔ وباء کے آغاز کے بعد سے آن لائن گروسری ڈیلیوری سرچ میں 300 فیصد اضافہ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں