پاکستانی اداکار شہریار منور نے حال ہی میں اپنی منگنی کا اعلان کیا جس کے بعد سے ان کی منگیتر ہالا سومرو کو سوشل میڈیا پر تلخ جملوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
پاکستانی ڈرامے ’زندگی گلزار ہے‘سے شہرت حاصل کرنے والے پرُکشش اداکار شہریارمنور نے اپنی منگیتر کی تصویر شئیر کی جس کے بعد ان کے مداحوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔
شہریار کے مداحوں نے لکھاکہ ’بالکل نہیں اچھی لگ رہی ‘،’کسی خوبصورت سے کرتے یہ عجیب سی ہے‘۔