پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نیمل خاور نے اپنے شوہر حمزہ علی عباسی اور بیٹے مصطفیٰ کے حسین لمحات سوشل میڈیا پر شیئر کردیے۔
نیمل خاور نے حمزہ علی عباسی کی سالگرہ کے موقع پر اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی ویڈیو شیئر کی ہے جو اُنہوں نے اپنے شوہر اور بیٹے کی مختلف ویڈیو کِلپس اور فوٹوز کی مدد سے بنائی ہے۔
ویڈیو میں حمزہ علی عباسی کو اپنے بیٹے مصطفیٰ کے ساتھ کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ یہ ویڈیو میاں بیوی اور باپ بیٹے کے خوبصورت رشتے کی عکاسی کررہی ہے۔
نیمل خاور نے ویڈیو کے کیپشن میں حمزہ علی عباس سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’دُنیا کے بہترین شوہر اور پاپا کو سالگرہ مبارک ہو۔‘