400

اسٹیج آرٹسٹ منزہ ملتانی کو بااثر غنڈہ عناصر نے اغوا کرنے کی کوشش –

(عالیہ حبیب سے ) اسٹیج آرٹسٹ منزہ ملتانی کو بااثر غنڈہ عناصر نے اغوا کرنے کی کوشش کی اور قاتلانہ حملہ کردیا. لاہورپریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیصل آباد میں منروا تھیٹر گولڈن میں پرفارم کرنے والی اداکارہ منزہ ملتانی نے الزام لگایا کہ ان کو ڈرامہ کے دوران تھیٹر کے ڈرائنگ روم میں گھس کر عمران وینس نامی شخص نے اغوا کرنے کی کوشش کی .وہاں موجود لوگوں نے میری جان چھڑوائی .ڈرامہ ختم ہوا تو گھر واپس جاتے ہوئے میری گاڑی پر عمران وینس اور ان کے ہمراہ چار نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس میں اللہ پاک کے کرم سے میری جان بچ گئی. اس واقعہ کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا فیصل آباد میں ایف آئی آر درج کروا دی ہے.جس پر ابھی تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے. اداکارہ منزہ ملتانی نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار , وزیر قانون راجہ بشارت, آئی جی پنجاب امجد سلیمی سے اپیل کی کہ وہ میری داد رسی اور میرے ساتھ انصاف کیا جائے . یہ غنڈے نہ صرف مجھے بلکہ ہر خاتون آرٹسٹ کو بلیک میل کرتے ہیں اور عزتوں کو پال کرتے ہیں. انہوں نے کہا کہ ایک آرٹسٹ بڑی مشکل سے اپنی عزت محفوظ رکھ کر کام کرتا ہے. اس سے پہلے بھی ندا چودھری, شیزہ بٹ, لائبہ خان پر بھی قاتلانہ حملہ ہوچکا ہے. اسٹیج اداکارہ قسمت بیگ کو اسی مافیا نے قتل کردیا تھا. منزہ ملتانی نے کہا کہ اپنے حق کے لئے آواز اٹھا رہی ہوں. خدارا میری مدد کی جائے.اگر مجھے انصاف نہ ملا تو سڑکوں پر احتجاج کیا جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں