معروف اداکارہ و ماڈل عائشہ عُمر نے کہا ہے کہ اگر کسی کی ایک شادی ناکام ہوچکی ہےتو وہ دوسری شادی بھی کرسکتا ہے، پتھر پر لکیر نہیں ہے کہ انسان کو صرف ایک ہی شادی کرنی ہے۔
حال ہی میں عائشہ عُمر نے ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں میزبان نے اُن سے سوال کیا کہ ’کیا شادی ایک بار کرنی چاہیے؟ یا پھر دوبارہ بھی کی جاسکتی ہے؟‘
میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے عائشہ عُمر نے کہا کہ ’اگر کسی شخص کی پہلی شادی ناکام ہوچکی ہے تو وہ دوسری شادی بھی کرسکتا ہے لیکن کوشش کریں کہ شادی ایک ہی ہو اور کامیاب ہو۔‘
عائشہ عُمر نے اپنی گفتگو کو مزید بڑھاتے ہوئے کہا کہ ’اگر کسی کی پہلی شادی میں مسائل درپیش ہیں تو وہ خود کو اذیت میں نہ ڈالے اور اپنے لیے بہترین جیون ساتھی کا اتنخاب کرے۔‘
اداکارہ نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’یہ بات پتھر پر لکیر نہیں ہے کہ انسان کو صرف ایک ہی شادی کرنی چاہیے۔‘
یاد رہے کہ گزشتہ سال ایک ویب شو میں مقبول ترین اداکارہ عائشہ عمر نے کہا تھا کہ اگر دنیا سے سب مرد ختم ہوجائیں اور شادی کیلئے صرف قائم علی شاہ، چوہدری شجاعت حسین، رانا ثناء اللّہ اور شیخ رشید بچیں تو میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو ترجیح دوں گی۔