دنیا میں طویل عرصے سے جاری اور سب سے زیادہ دیکھے جانے والے مقابلہ حسن کے ٹائٹل’’ مس یونیورس‘‘ کے لئے تاریخ میں پہلی بار پاکستان کی نمائندگی ہوگی۔ پہلی مرتبہ مس یونیورس پاکستان کے فائنلسٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔مس یونیورس پاکستان 2023 کے لیے ٹاپ 5 فائنلسٹ میں کراچی سے24 سالہ ایریکا رابن،لاہور سے24 سالہ حرا انعام ،راولپنڈی سے28سالہ جیسکا ولسن،امریکی نژاد پاکستانی ریاست پنسلوانیا سے 19سالہ ملیکہ علوی اور پنجاب سے26 سالہ سبرینا وسیم شامل ہیں۔منتظمین نے بتایا کہ پانچوں مقابلہ کرنے والوں کو دنیا بھر سے 200 سے زیادہ درخواست دہندگان کے ایک پول سے منتخب کیا گیا ہے ،انہوں نے مالدیپ میں ایک فوٹو شوٹ میں بھی حصہ لیا، فلپائنی ڈیزائنر فرن ون کے ملبوسات زیب تن کیے ،جمعرات کو ان پانچوں میں سے ایک کوفاتح کا تاج پہنایا جائے گا، جو اس سال ایل سلواڈور میں منعقد ہونے والے عالمی مس یونیورس مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔تاجپوشی جمعرات کو متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق شام 7 بجے ہے اور مس یونیورس کے یوٹیوب چینل پر دکھائی جائے گی۔
172