پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کا دعویٰ کرنے والی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ ہنی مون منانے کیلئے ترکی پہنچ گئیں،لوکیشن کے ساتھ انسٹاگرام پر ویڈیوز جاری کردیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
حریم شاہ نے گزشتہ ماہ 28 جون کو دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی و صوبائی وزیر سے خاموشی سے شادی کرلی اور وہ دونوں ہنی مون کے لیے 4 جولائی کو ترکی جائیں گے۔
اب حریم شاہ نے انسٹاگرام پر جاری کی گئی دو ویڈیوز میں ترکی کی لوکیشن ڈالی ہے، تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ وہ ترکی ہی میں موجود ہیں یا کسی اور جگہ؟حریم شاہ نے ترکی کی لوکیشن کے ساتھ دو ویڈیوز شیئر کیں، جس میں سے ایک ویڈیو میں وہ گانے پر پرفارم کرتی دکھائی دیتی ہیں اور مذکورہ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے استنبول کی لوکیشن ڈال رکھی ہے۔