شہنشاہ جذبات کے لقب کے حامل بالی ووڈ اداکار دلیپ کمار کی طبیعت کے حوالے سے ان کی اہلیہ سائرہ بانو کا نیا پیغام سامنے آیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سائرہ بانو نے اپنے بیان میں کہا کہ دلیپ کمار کی طبیعت بہتر ہے تاہم وہ ابھی تک آئی سی یو میں ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سائرہ بانو نے لیجنڈ اداکار کے مداحوں سے ان کی صحت کے حوالے سے ہفتے کے روز نئی معلومات شیئر کی ہیں۔
سائرہ بانو نے کہا کہ دلیپ کمار اب تک آئی سی یو میں ہیں تاہم ان کی طبیعت بہتر ہے۔
98 سالہ مایہ ناز اداکار رواں ہفتے کے شروع میں سانس لینے میں تکلیف کے باعث ممبئی کے اسپتال میں داخل کرائے گئے تھے۔
سائرہ بانو نے کہا کہ دلیپ کمار کی طبیعت بہتر ہے لیکن وہ آئی سی یو میں ہیں، ہم انہیں گھر لے جانا چاہتے ہیں، لیکن ڈاکٹر کی اجازت کے منتظر ہیں، جو مریض کی طبی حالت سے زیادہ واقف ہیں، جوں ہی وہ اجازت دیں گے ہم انہیں گھر منتقل کردیں گے۔
انہوں نے واضح طور پر کہا کہ دلیپ کمار کو آج تو اسپتال سے ڈسچارج نہیں کیا جائے گا، میں ان کے مداحوں سے کہوں گی کہ وہ دعا کریں کہ جلد گھر لوٹ آئیں۔
نامور اداکار کو ہندوجا اسپتال میں ایک بار پھر ایدمٹ کیا گیا، یہیں سے انہیں جون میں 2 ہفتے قبل ڈسچارج کیا گیا تھا۔
انہیں سانس میں دشواری کے باعث اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔