30

سوشل میڈیا پر فنکاروں کے جھگڑے پر فضیلہ قاضی کا ردّ عمل

شوبز فنکاروں کے درمیان جاری حالیہ تنازع پر پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی بھی خاموش نہ رہ سکیں کسی کا نام لئے بغیر ایک دوسرے کی عزت کرنے کی صلاح دے دی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے فضیلہ قاضی نے کہا کہ ’میں جیسے ہی صبح اُٹھی موسم بہت خوش گوار تھا دل خوش ہوا لیکن جیسے ہی انسٹاگرام کھولا تو دل بہت خراب ہوگیا۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری جنگ کو ڈیجیٹل وار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’ہمارے نوجوان فنکاروں کے درمیان جو ڈیجیٹل وار شروع ہوگئی ہے اسے ختم کریں، ایسا نہ کریں۔ ایک دوسرے کے نجی معاملات میں نہ الجھیں، ایک دوسرے کو عزت دیں، ایک دوسرے کے ساتھ پروفیشنلی کام کریں، جئیں اور جینے دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ رزق اللہ کے ہاتھ میں ہے، جس کو ملنا ہے، جہاں سے ملنا ہے وہ ملے گا لیکن اس طرح ایک دوسرے کو قانونی نوٹس بھیجنا، ایک دوسرے کے فون نمبرز اور ایڈریس شیئر کرنا صحیح نہیں ہے، جو ایسا کر رہا ہے اُسے کرنے دیں آپ اپنا آپ دیکھائیں۔
یہ جو جنگ شروع ہو گئی ہے سوشل میڈیا پر یہ صحیح نہیں ہے جیسے ہم ایٹمی جنگ سے ڈرتے ہیں کہ وہ ایک تباہی ہے ایسے ہی ڈیجیٹل وار بھی سب کے لئے تباہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں