79

شاہ رخ سری نگر میں مداحوں میں گِھر گئے، ویڈیو وائرل

شاہ رخ خان اپنی فلم ڈونکی کی شوٹنگ کےلیے سری نگر گئے تو مداحوں نے ایئرپورٹ پر سیلفیز کیلئے انہیں گھیرے میں لے لیا۔
بالی ووڈ کے بادشاہ شوٹنگ مکمل کرکے واپس ممبئی پہنچ چکے ہیں، تاہم سوشل میڈیا پر ان کی سری نگر میں مداحوں کے ساتھ تصاویر اور سیلفیز شیئر ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔
تاہم اس وقت شاہ رخ خان کی وہ ویڈیو زیر گردش ہے جس میں انہیں مداحوں نے ایئرپورٹ پر گھیرے میں لیا، سیکیورٹی نے انہیں مداحوں کے ہجوم سے باہر نکالا۔
فلم ڈونکی میں شاہ رخ خان کے مقابل تاپسی پنو نظر آئیں گی، فلم کا اعلان 2022 میں کیا گیا تھا جبکہ ریلیز رواں برس کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں