75

شنیرا اکرم اور اداکار فیروز خان کے مابین تنازع ٹھنڈا ہوگیا

سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کارکن شنیرا اکرم اور اداکار فیروز خان کا معاملہ طویل بحث و مباحث کے بعد ٹھنڈا ہو گیا۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جب شنیرا اکرم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے فیروز خان کے لیے لکھا کہ ’آپ بھلے مجھے نظر انداز کردیں لیکن یہ نظر انداز ہرگز نہ کریں کہ آپ کا ایک عمل لاکھوں لوگوں پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہکہ صحیح کام کریں، روڈ سیفٹی کے لیے آواز بلند کریں اور ہزاروں بچوں کی زندگیوں کو محفوظ بنائیں، پاکستان کی بہتری کے لیے کام کریں اس کے خلاف نہیں۔
شنیرا اکرم کے اس ٹوئٹ نے سوشل میڈیا پر جاری جنگ کو ختم کرنے کا کام کیا اور جواب میں اداکار فیروز خان بھی سماجی کارکن سے متفق نظر آئے تاہم انہیں نے اپنی غلطی تو تسلیم نہ کی لیکن روڈ سیفٹی کے لیے عزم کا اظہار کیا۔
اداکار نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کے الفاظ اب مجھے بہتر لگ رہے ہیں، میں روڈ سیفٹی اور اس حوالے سے فلاح و بہبود کو فروغ دینے کے لیے کام کرنا پسند کروں گا۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں ایک باپ موٹر سائیکل پر بارش کے دوران اپنے بچے کو محفوظ رکھنے کے لیے اپنی جیکٹ میں چُھپا لیتا ہے۔
انہوں نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ایک باپ کو بہت سی چیزوں سے گزرنا پڑتا ہے۔
یاد رہے کہ اداکار فیروز خان گزشتہ دنوں اپنی بیٹی کو گود میں بٹھا کر بغیر سیٹ بیلٹ کے سفر کر رہے تھے، جس کی ویڈیو وائرل ہونے پر شنیرا اکرام نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا تھا۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر دورانِ سفر احتیاطی تدابیر نہ اختیار کرنے کی صورت میں حادثات کے حوالے سے نئی بحث چھڑ گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں