91

صدف نعیم کی ویڈیوز مزید شیئر نہ کریں، اداکارہ امر خان کی درخواست

پاکستان شوبر انڈسٹری کی معروف اداکارہ امر خان نے نجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر صدف نعیم کے انتقال پر اظہار افسوس کے ساتھ ان کی وائرل ہوتی ویڈیوز کو شیئر نہ کرنے کی درخواست کی۔
اداکارہ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’حیران کُن ہے، کام کے دوران
انہوں نے بتایا کہ نجی ٹی وی کی رپورٹر صدف سے چند ملاقاتیں ہوئی تھیں، وہ بہت جوشیلی اور دلیر تھیں‘۔
انہوں نے صدف نعیم کے لیے دعا کی اور سوشل میڈیا صارفین سے ان کی وائرل ہونے والی ویڈیوز کو مزید آگے شیئر نہ کرنے کی درخواست کی اور اسے غیر انسانی عمل قرار دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں