154

عامر خان کی دونوں شادیاں 16 برس ہی قائم رہ سکیں

عامر خان کی اہلیہ کرن راؤ سے اچانک طلاق کی خبر نے جہاں سب کو حیران کردیا ہے وہیں اداکار کی شادی کے حوالے سے یہ انہونی مگر حقیقی بات بھی سامنے آئی ہے کہ عامر خان کی دونوں ہی شادیاں 16 برس کے عرصے تک ہی قائم رہ سکی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ عامر خان کی پہلی اہلیہ رینا دتا سے شادی 16 برس ہی قائم رہ سکی تھی جس کے بعد انہوں نے دوسری شادی کرن راؤ سے کی تھی۔
اب رواں برس دسمبر میں اداکار کی کرن راؤ سے شادی کو 16 برس مکمل ہونے تھے لیکن جوڑے نے پہلے ہی راہیں جدا کر لی ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ عامر خان نے رینا دتا سے 1986 میں شادی کی تھی اور پورے 16 برس بعد 2002 میں ان سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

رینا دتا اداکار کی ہمسایہ تھیں، ایک انٹرویو میں عامر خان کا بتانا تھا کہ انہوں نے شادی سے پہلے رینا سے ملاقات کی کوشش کی تھی تاہم رینا ہر بار انکار کرتی رہیں، آخر کار ہماری دوستی ہوئی جو شادی میں تبدیل ہوگئی۔

عامر خان اور رینا دتا کے دو بچے ہیں، ایک بیٹا جنید اور بیٹی ایرا، دسمبر 2002 میں اداکار نے رینا کو طلاق دے دی تھی۔

عامر خان کی 2001 یں کرن راؤ سے فلم ’لگان‘ کے سیٹ پر ملاقات ہوئی تھی جہاں وہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے فرائض سرانجام دے رہی تھیں۔

2002 میں رینا دتا کو طلاق دینے کے بعد عامر خان نے کرن راؤ سے ملاقات کی اور انہیں اپنی طلاق کے حوالے سے بتایا، عامر خان کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ رینا سے میری طلاق کا سُن کر کرن خوش ہوئی تھیں۔

بعد ازاں عامر خان نے 28 دسمبر 2005 میں کرن راؤسے شادی کی جس سے ان کا 2011 میں ایک بیٹا آزاد پیدا ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں