کامیڈین اور اداکار مومن ثاقب نے شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار عدنان صدیقی اور اعجاز اسلم کے ہمراہ ارجنٹینا کی ٹیم کو فیفا کپ جیتنے پر منفرد انداز میں مبارک باد پیش کی ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ’او بھائی مجھے مارو، مجھے مارو‘ اور ’ایک دم سے انہوں نے جذبات بدل دیے، احساسات بدل دیے‘ جیسے جملوں سے مقبول ہونے والے مومن ثاقب، اداکار عدنان صدیقی اور اداکار اعجاز اسلم کی پُر مزاح ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔
انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مومن ثاقب ارجنٹینا کو فٹبال ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں جبکہ عدنان صدیقی میسی کو بہترین کارکردگی پر پاکستانی سوسائٹی میں 5 ایکڑ کا فارم ہاؤس بطور انعام دینے کا اعلان کرتے ہیں۔
وائرل ویڈیو میں عدنان صدیقی کو پنجابی زبان میں ’ میسی تواڈے واسطے جہلم دی چہلم سوسائٹی وچ 5 ایکڑ دا پلاٹ ‘ کہتے سنا جاسکتا ہے۔
جس کے بعد مومن ثاقب اپنے پیغام میں کہتے ہیں کہ میسی تم نے اپنی چھٹیاں پاکستان میں اسی فارم ہاؤس میں گزارنی ہیں۔
ویڈیو کے آخر میں ایک شخص کو ’ ارجنٹینا دا پاوا میسی لاوا‘ کا نعرہ لگاتے بھی سنُا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے، صارفین اس پر دلچسپ اور مزاح سے بھرپور تبصرے کر رہے ہیں۔
65