218

پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل سے غیر ملکی ایئر لائن کی معذرت

نامور پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل سے نامناسب رویے پر غیر ملکی ایئر لائن نے معذرت کرلی۔

نادیہ جمیل سے لندن میں غیر ملکی ایئرلائنز کے نامناسب رویے پر احتجاج کے معاملے میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔

غیر ملکی ایئرلائن نے پاکستانی اداکارہ کے ساتھ نامناسب رویے پر سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے۔

بیان میں غیر ملکی ایئرلائن نے اداکارہ نادیہ جمیل سے معذرت کی اور کہا کہ آپ کو درپیش مشکل کا سن کر دکھ ہوا ہے۔

ایئرلائن نے اداکارہ سے کہا کہ آپ ہمیں واقعے سے متعلق تمام ممکنہ تفصیلات بھیجیں۔

نادیہ جمیل نے آج غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے لندن سے لاہور کے لیے روانہ ہونا تھا۔

پاکستانی اداکارہ جو کینسر کے مرض سے صحتیاب ہوئی ہیں، وہ لندن سے پاکستان آرہی تھی کہ غیر ملکی ایئرلائن نے انہیں ایئرپورٹ پر ہی چھوڑ دیا۔

انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ میرا سامان پڑا ہے، وہیل چیئر کا ویل بھی نہیں ہے، میں خود سے اٹھ بھی نہیں سکتی اور غیر ملکی ایئرلائن نے مجھے کوئی اٹینڈنٹ بھی نہیں دیا، عملے سمیت تمام لوگ مجھے چھوڑ کر چلے گئے۔

اداکارہ نادیہ جمیل نے مزید کہا کہ میں اپنا سامان اٹھا کر پیر کو پاکستانی ہائی کمیشن جاؤں گی۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ مجھ سے دستاویزات مانگی گئیں جو فوری طور پر مجھے نہیں ملیں جب ملیں تب تک عملہ تبدیل ہوگیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں