279

ہالی ووڈ کامیڈی اداکار کیون ہارٹ امریکا کی ریاست کیلیفورنیا میں کار حادثے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگئے۔

ہالی ووڈ کامیڈی اداکار کیون ہارٹ امریکا کی ریاست کیلیفورنیا میں کار حادثے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگئے۔

کیلفورنیا کے شہر کالاباساس میں کیون ہارٹ کی گاڑی ان کے ڈرائیور جیئرڈ بلیک چلا رہے تھے کہ انہوں نے تیز رفتاری کے باعث اچانک گاڑی کا کنٹرول کھو دیا اور گاڑی قلابازیاں کھاتے ہوئے دور کھائی میں جا گری ۔حادثے کے بعد گاڑی میں موجود تین میں سے دو افراد پھنس گئے جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے نکالا۔

امریکی ادارہ ’کیلیفورنیا ہائی وے پیٹرول انسیڈنٹ‘ کے مطابق ہارٹ اور اُن کے ڈرائیور جیئرڈ بلیک کوحادثے کے فوراً بعد قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ گاڑی میں سوار ہارٹ کے دوست اور انٹرنیٹ فٹنس ماڈل ُربیکا بروکسٹر‘ کسی بھی قسم کی چوٹ سے محفوظ رہے۔

اسپتال کی ابتدائی رپورٹس کے مطابق گاڑی میں سوار ہارٹ اور اُن کے ڈرائیور کو حادثے کے سبب کمر میں شدید چوٹیں آئیں ہیں۔

40سالہ امریکی کامیڈین اداکار نے حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی اپنی 40ویں سالگرہ پر اپنے آپ کو بطور تحفہ دی تھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں