82

ہیلووین ہماری ثقافت کا حصّہ بنتا جا رہا ہے، نور بخاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے غیر تہذیبی و ثقافتی تقریبات کے بڑھتے ہوئے رجحان کو باعث تشویش قرار دے دیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے نور بخاری نے ہیلووین کو غیر تہذیبی و ثقافتی کہتے ہوئے اسے منانے والوں پر افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے انسٹااسٹوری میں لکھا کہ ’جتنا پاکستانیوں نے ہیلووین کو منایا ہے، وہ کافی تشویشناک ہے۔ یہ ہماری تہذیب و ثقافت کا حصّہ بنتا جا رہا ہے‘۔
یاد رہے کہ دو روز قبل کراچی میں ہونے والی ہیلووین پارٹی میں شوبز انڈسٹری کی کئی شخصیات نے شرکت کی تھی۔
ہیلووین پارٹی کی تقریب سے وائرل ہونے والی تصاویر کے نتیجے میں یاور اقبال کو بشریٰ بی بی کے گیٹ اپ کرنے پر کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں