226

71؍ سال سے شادی شدہ جوڑا پانچ دن کے فرق سے کورونا سے ہلاک، آخری وقت میں اہلیہ نے شوہر کا ہاتھ تھامے رکھا

کراچی (نیوز ڈیسک) برطانیہ میں 71؍ سال سے شادی شدہ جوڑا پانچ دن کے فرق سے کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا۔ اسپتال میں دونوں کے بستر بھی ایک ساتھ ہی تھے۔

94؍ سالہ رون اور 91؍ سالہ پیٹ ووٹ مغربی ویسکس کے ورتھنگ اسپتال میں دم توڑ گئے۔ اسپتال کے عملے نے انہیں آخری دنوں میں ایک دوسرے کے قریب رہنے کی اجازت دی۔

وائرس سے پہلے رون متاثر ہوئے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ اس کے بعد ان کی اہلیہ پیٹ ووڈ بھی وائرس کی لپیٹ میں آگئیں۔

ابتدائی طور پر انہیں مردوں اور خواتین کے وارڈز میں الگ الگ رکھا گیا لیکن بعد میں انہیں آخری دنوں میں ایک ساتھ رکھا گیا۔

سب سے پہلے پیٹ ووڈ کا انتقال 18؍ مئی کو ہوا جس کے پانچ دن بعد ان کے شوہر رون انتقال کر گئے۔

ان کی واحد اولاد بیٹی نکی ایونز نے کہا کہ اسپتال کے عملے نے آخری دنوں میں دونوں کو ایک ساتھ رہنے کا موقع دیکر شاندار کام کیا۔ انتقال سے قبل رون نے پیٹ کا ہاتھ تھامے رکھا۔

نکی ایونز کا کہنا تھا کہ والدہ کے انتقال کے بعد اسپتال کے عملے نے ان کے والد کے 23؍ مئی کو انتقال سے قبل ان کی پہلے سے زیادہ خدمت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں