پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں تعلقات کی خبروں پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
حال ہی میں شعیب ملک اور ثانیہ مرز ا کی علیحدگی کی افواہیں پھیلنے کے بعد یہ خبریں سامنے آئیں کہ کھیلوں کی معروف جوڑی اداکارہ عائشہ عمر کی وجہ سے اپنی راہیں جدا کر رہی ہیں۔
اب عائشہ عمر نے اپنے ایک انٹرویو میں شعیب ملک کے ساتھ تعلقات ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میرا اور شعیب ملک کا فوٹو شوٹ ایک سال پرانا ہے لیکن بھارتی میڈیا کو لگا کے شاید یہ فوٹو شوٹ ابھی ہوا ہے تو اُنہوں نے اس طرح کی خبریں شائع کردیں۔
اُنہوں نے کہا کہ فوٹو شوٹ پروفیشنل تھا لیکن لوگوں نے اسے رومانوی فوٹو شوٹ سمجھا۔
عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ وہ شادی شدہ لوگوں کے ایکسٹرا میریٹل افیئرز رکھنے کے حق میں بالکل بھی نہیں ہیں۔
82