لاہور(ٹیوٹرپاکستان) حیرت انگیز طور پر تیزی سے بڑھتے اور پھیلتے ہوئے ڈیجیٹل پلیٹ فارمSee Prime نے کراچی کہانی کے نام سے ایک نئی منی سیریزریلیز کی ہے جو اب ان کے یوٹیوب چینل پر دستیاب ہے۔
“کراچی کہانی” چا ر مختصر فلموں کا انتخاب ہے ۔ ہر کہانی میں دکھایا گیا ہے کہ ایک پیچیدہ مسائل کے بڑے شہر کراچی میں رہنے والے افراد کو کیسی مشکلات پیش آرہی ہیں اور وہ شہر میں ان سے کس طرح نبرد آزما ہوتے ہیں

فلم کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے سیمیں نوید نے کہا،”میرے خیال میں کراچی کہانی شہر کی زندگی کی بھرپور عکاسی کرتی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ بے شمار لوگوں کو اس سیریز کو اپنی زندگی کا عکس نظر آئے گا اور کئی لوگ ان دلچسپ داستانوں سے کچھ سیکھ بھی سکیں گے۔ ا س کی باصلاحیت کاسٹ اور ٹیم نے زندگی کے بار ے میں ہمارے وژن کے مطابق سیریز میں رنگ بھر نے کیلئے سخت محنت کی ہے۔”
.
کراچی کہانی سلسلے کی کہانیوں کے مصنف اور ہدایتکار سراج الثقلین ہیں ، اسے کے معاون پروڈیوسر احمر حسین اور حماد خان ہیں جب کہ اسے سینما گھر نے تخلیق کیا ہے۔کراچی کہانی ‘ اب ناظرین کے لئے See Primeکے یو ٹیوب چینل پر دستیاب ہے۔
201