لاہور: (ٹیوٹر نیوز) اداکارہ سونیا حسین ساتھی اداکار فیصل قریشی کی فلم ’’سوری اے لوّ سٹوری‘‘ سے آؤٹ ہو گئیں، ان کی جگہ فریال محمود ہیروئن کے کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔
کچھ عرصہ قبل فیصل قریشی نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے ہوم پروڈکشن کے تحت بننے والی مذکورہ فلم میں سونیا حسین کو کاسٹ کیا ہے اور سونیا حسین نے بھی اس تصدیق کی تھی تاہم بعض وجوہات کی بنا پر انکی جگہ فریال محمود کو کاسٹ کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھاکہ اداکارہ نے بعض اختلافات کے باعث خود فلم چھوڑی ہے لیکن اداکارہ نے اس کی کوئی وجہ بیان نہیں کی۔ البتہ اداکارہ فریال محمود نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ اب اس فلم کا حصہ بن چکی ہیں۔