سینئر بھارتی اداکارہ و سیاستدان جیا بچن ایک بار پھر فوٹو گرافرز پر برس پڑیں۔
سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پراندور ائیر پورٹ سے جیا بچن کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ اپنے شوہر، اداکار امیتابھ بچن کے ہمراہ ایئر پورٹ پر پہنچتی ہیں تو ان کا پھولوں کے گلدستے کے ساتھ استقبال کیا جاتا ہے اور پھر وہاں پر موجود مشہور گروپ پاپرازی کے فوٹوگرافرز اداکارہ کی تصاویر لینے لگتے ہیں تو وہ اُنہیں اپنی تصاویر لینے سے منع کرتی ہیں۔
جب اداکارہ کے منع کرنے کے باوجود بھی فوٹو گرافرز تصاویر کھینچتے رہے تو وہ غصّے میں آگئیں اور کہنے لگیں کہ آپ لوگوں کو انگریزی سمجھ میں نہیں آتی ہے کیا؟
جیا بچن کے غصّہ ہونے پر وہاں پر موجود سیکیورٹی اہلکار فوٹو گرافرز کو وہاں سے ہٹاتے اور ان کے کیمرے بند کرواتے ہوئے کہتے ہیں کہ آپ لوگوں کو پہلے ہی بتایا تھا کہ تصاویر نہیں لینی ہیں۔
جس کے بعد اداکارہ یہ کہتے ہوئے وہاں سے جاتی ہیں کہ ’ایسے لوگوں کو نوکری سے نکال دینا چاہیئے‘۔
یاد رہے کہ جیا بچن پہلی بار فوٹو گرافرز پر غصّہ نہیں ہوئیں بلکہ اس سے پہلے بھی اداکارہ کی اس طرح کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
84