ماضی کی فلم، ریڈیو، ٹی وی اور اسٹیج کی مقبول اداکارہ اور اداکار سلمان شاہد کی والدہ بیگم خورشید شاہد انتقال کر گئیں۔
مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج شام 4 بجے ڈیفینس فیز 2 ٹی بلاک کی مسجد میں اداکی جائے گی۔
بیگم خورشید شاہد نے کیریئر کا آغاز آل انڈیا ریڈیو سے کیا، وہ دہلی سے ہجرت کر کے پاکستان آئی تھیں، کیریئر کی ابتداء میں لاہور تھیٹر پر بھی کام کیا، انہوں نے پی ٹی وی پر پہلی مرتبہ کامیڈی ڈرامے رس ملائی میں کام کیا۔
ان کے یادگار ڈراموں میں فہمیدہ کی کہانی استانی راحت کی زبانی، وادیِ پرخار، من چلے کا سودا، چابی اور چابیاں سمیت فشار شامل ہیں۔
بیگم خورشید شاہد کو حکومت پاکستان نے پرائڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا تھا، انہیں کلاسیکی موسیقی پر بھی عبور حاصل تھا۔
بیگم خورشید شاہد نے آخری بار فلم خاموش پانی میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔