پاکستان میں پٹرول کی پھر اونچی پرواز،5 روپے 36 پیسے ہائی سپیڈ ڈیزل 11 روپے 37 پیسے اضافہ
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 36 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 15 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 284 روپے 35 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔
224