پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی خوبصورت ترین جوڑی احد رضا میر اورسجل علی کو بین الاقوامی ویب سائٹ ’بز ایشیا‘ پر بہترین جوڑی کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی ویب سائٹ بز ایشیا نے پہلی بارآن لائن ایوارڈ 2019 کی نامزدگیوں کی فہرست جاری کی ہے،جس میں پاکستان سے بہترین جوڑی کے لیے احد رضا میر اور سجل علی کو نامزد کیا گیا ہے۔
بز ایشیا نے فہرست میں اُن با صلاحیت اداکاروں، گلوکاروں اور چینلز کو چُنا ہے جنہوں نے اپنے بہترین کام کی وجہ سے ایشیا بھر میں خوب نام کمایا ہے۔