76

اولاد سے متعلق سوال پر حنا الطاف نے کیا کہا؟

پاکستانی معروف فنکار جوڑی، اداکار و گلوکار آغا علی کی اہلیہ، معروف اداکارہ حنا الطاف کا کہنا ہے کہ جب اللّٰہ نے چاہا ہم اولاد کی خوشی دیکھیں گے۔
حنا الطاف کی جانب سے حال ہی میں برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیا گیا ہے جس میں انہوں نے اپنے ڈراموں سمیت نجی زندگی سے متعلق بھی بات کی ہے۔
اداکارہ کا انٹرویو کے دوران سوشل میڈیا سے غائب رہنے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ اُن کے خیال میں اگر کوئی جوڑا ایک ساتھ رہ رہا ہے اور سوشل میڈیا پر تصویریں اپلوڈ نہیں کر رہا تو اس کا مطلب یہ ہر گز نہیں کہ اُن کا تعلق مضبوط نہیں ہے۔
حنا الطاف کا سوشل میڈیا پر آنے والے کمنٹس پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک مہینے میں 4 سے پانچ بار اپنی تصویریں اپلوڈ کرنے سے یہ کہیں واضح نہیں ہوتا کہ آپ آپس میں خوش ہیں، بغیر تصویریں پلوڈ کیے بھی خوش رہا جا سکتا ہے۔
حنا الطاف نے سوشل میڈیا پر پھیلے اپنے ایک جعلی بیان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار انہوں نے ایک شو میں شرکت کی تھی، اولاد سے متعلق پوچھے گئےسوال کے جواب میں انہوں نے کہا تھا کہ جب اللّٰہ نے چاہا تو ہم اولاد کی خوشخبری دیکھیں گے۔
اس جعلی ویڈیو میں اُن کی جانب سے کہا گیا تھا کہ میں اولاد کی خوشخبری جَلد دینے والی ہوں میرے دو حمل ضائع (مِس کیریجز) ہو چکے ہیں۔
حنا الطاف کا کہنا تھا کہ یہ دیکھ کر اُن کا کافی دل دکھا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں