189

بھارتی ٹک ٹاک اسٹار سیا ککڑ نے خودکشی کرلی

بھارت کی 16سالہ ٹک ٹاک اسٹار سیا ککڑ نےخودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 16سالہ نوجوان سیا ککڑ کی موت کی تصدیق اُن کے ذاتی منیجر ارجن سارن نے کی، اُنہوں نے بتایا کہ سیا ککڑ نے ذاتی مسائل کی وجہ سے خودکشی کی۔

اُن کا کہنا تھا کہ سیا ککڑ نے گزشتہ روز یعنی 25 جون کو خودکشی کرکے اپنی جان لی۔

اُنہوں نے بتایا کہ جب وہ کام کے سلسلے میں گزشتہ روز سیا ککڑ سے ملے تھے تو وہ بالکل ٹھیک تھیں، نارمل لگ رہی تھیں جیسے ہمیشہ ہوتی ہیں۔
سیا ککڑ کے منیجر نے بتایا کہ ہم نے کچھ نئے پروجیکٹس کے حوالے سے بات کی لیکن اُس کے بعد اچانک اُن کی موت کی خبر سُن کر حیران ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ سیا ککڑ ایک باصلاحیت نوجوان ٹک ٹاک اسٹار تھیں اور یہی وجہ تھی کہ میں نے اور میری کمپنی نے اُنہیں باقاعدہ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں