531

سائبیریا سے برآمد ہونے والے بھیڑیے کا سر 40؍ ہزارسال قدیم ہے، ماہرین

کراچی (نیوز ڈیسک) جیسے جیسے زمین کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے اور میٹھے پانی کے برفانی ذخائر پگھل رہے ہیں، ماہرین پگھلتی برف کے نیچے دفن ہو جانے والی رکازیں اور دیگر حیران کن اشیاء برآمد کر رہے ہیں۔

سائنس میگزین کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماہرین نے 2018ء میں سائبیریا کے پگھلتے برفانی ذخائر سے قدیم دور کے بھیڑیے کا سر برآمد کیا تھا جس پر تحقیق کے بعد اب معلوم ہوا ہے کہ یہ 40؍ ہزار سال پرانا ہے۔

سائبیریا کے علاقے رشین ریپبلک آف ساخا میں ایک دریا کے کنارے اس بھیڑیے کا سر برآمد ہوا تھا جس کی لمبائی 40؍ سینٹی میٹرز (تقریباً 16؍ انچ) ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے ایسا کوئی جانور اتنا پرانا برآمد نہیں کیا گیا۔

اکیڈمی آف سائنسز ساخا کے سائنسدان البرٹ پروٹوپوپوف کا کہنا تھا کہ یہ ایک منفرد دریافت ہے، بھیڑیے کا سر مکمل درست حالت میں برآمد کیا گیا ہے، فی الوقت اس بات پر تحقیق ہو رہی ہے کہ جدید دور کے بھیڑیوں اور اُس دور کے بھیڑیوں میں کتنی مماثلت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں