233

ساوتھ ایشین گیمز میں 14میڈلز جیتنے والے پاکستانی شوٹرز کیلئے ایک کروڑ 45 لاکھ کا انعام

پاکستانی شوٹرز کو ایک کروڑ 45 لاکھ روپے کا انعام مل گیا، انہوں نے ساوتھ ایشین گیمز میں 14 میڈلز جیتے تھے۔

پاکستان نیوی شوٹنگ رینج میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری رضی احمد خان بھی موجود تھے۔

اس موقع پر پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے 14 شوٹرز کو 1 کروڑ 45 لاکھ روپے دئیے گئے۔ پاکستان نے ساوتھ ایشین گیمز میں 2 گولڈ 5 چاندی اور 7 کانسی کے تمغے جیتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں