بھارتی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سلمان خان عرف سلو بھائی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا انوکھا انداز چرالیا ہے۔
57 سالہ سلمان خان نے گزشتہ روز اپنی سالگرہ منائی، اس دوران انہوں نے منفرد ڈبوں کی ساخت کا بنا ہوا نیلا اور کالے رنگ کا کیک کاٹا۔
سلمان خان کی جانب سے 57ویں سالگرہ کے موقع پر کاٹے گئے کیک پر جہاں سیکڑوں دلچسپ تبصرے سامنے آئے وہیں اُن کے کیک کاٹنے کا انداز ہوبہو پاکستانی معروف سیاست دان عمران خان جیسا تھا۔
یاد رہے کہ رواں سال 4 اکتوبر کو عمران خان نے بھی اپنی سالگرہ کا کیک کاٹ کر چھری کیک میں اُلٹی کھڑی کر دی تھی۔
اب گزشتہ روز سلمان خان نے بھی کیک کاٹنے کے بعد عمران خان کی یہ ادا اپناتے ہوئے کیک کاٹا اور چھری ایک جانب رکھنے کے بجائے کیک میں کھڑی کر دی۔
78