63

عرفی جاوید نے گرفتاری کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا

بے باک لباس کے باعث سرخیوں کی زینت بننے والی بھارتی اداکارہ عرفی جاوید نے دبئی میں گرفتار کئے جانے والی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ عرفی جاوید نے نامناسب لباس کے باعث اپنی گرفتاری کے حوالے سے تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
ان کا کہنا ہے کہ دبئی پولیس نے انہیں ان کے لباس کی وجہ سے نہیں بلکہ زیادہ دیر تک عوامی مقام پر شوٹنگ کرنے پر ان سے پوچھ گچھ کی تھی۔
اداکارہ نے بتایا کہ جس جگہ وہ اور ان کی ٹیم شوٹنگ کررہے تھے وہاں انہیں ایک مقررہ وقت پر کام ختم کرنا تھا جو وہ نہیں کرسکے، عوامی مقام ہونے کے باعث وہاں پولیس پہنچی اور انہیں وہاں سے جانا پڑا۔
عرفی جاوید کا مزید کہنا ہے کہ پولیس نے انہیں سوال و جواب کرنے کے بعد گھر جانے کا کہا اور انہوں نے دوسرے روز آکر بقایا شوٹنگ کروائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں