68

علی ظفر نے ملک کے سب سے بڑے مسئلے کی نشاندہی کردی

پاکستانی میوزک انڈسٹری کا چمکتا ہوئے ستارے گلوکار علی ظفر نے ملک کے سب سے بڑے مسئلے کی نشاندہی کی تو سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔
گلوکار علی ظفر کے مطابق ہر کوئی پاکستان کے سب سے بڑے مسئلے کو نظر انداز کر رہا ہے۔
انہوں نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’ کوئی بھی پاکستان کے نمبر 1 مسئلے کے بارے میں بات نہیں کر رہا ہے (شاید) ‘۔
اس ٹوئٹ کے ساتھ ہی انہوں نے آبادی کنٹرول کا ہیش ٹیگ استعمال کیا ہے۔
اس ہیش ٹیگ سے یوں ظاہر ہوتا ہے کہ گلوکار علی ظفر کی نظر میں اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی ہے جسے ہر کوئی نظر انداز کر رہا ہے۔
البتہ کئی ٹوئٹر صارفین نے گلوکار کی رائے سے اتفاق نہیں کیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ زمین پر کبھی بھی گنجائش سے زیادہ آبادی نہیں ہوئی نہ کبھی ہوگی۔ وہ تمام مسائل جن کا الزام بڑھتی آبادی پر لگایا جاتا ہے وہ آبادی کے مسائل نہیں ہیں اور ان مسائل کے حل کے لیے آبادی کو محدود کرنے سے کہیں زیادہ آسان اور انسانی حل موجود ہیں۔ بڑھتی آبادی کے خیال کی جڑیں نسل پرستی، طبقاتی تفریق اور قوم پرستی میں موجود ہیں۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ 8 سال پہلے بھارت آبادی کو مسئلہ سمجھتا تھا۔ لیکن سستے ڈیٹا پیکجز متعارف کروانے کے بعد یہ ہی آبادی اہم ہوگئی جس نے بھارت کو آٹی ٹی کی نمبر 1 مارکیٹ بنا دیا۔
پاکستان کو بھی کچھ ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے آبادی کو مسئلے کی بجائے نعمت میں بدلنا ہوگا۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ بھائی، آبادی کبھی بھی مسئلہ نہیں رہی۔ مسئلہ وسائل کی کمی اور اس سے بڑھ کر انصاف کا ہے۔
فرض کریں کہ ملک کی آبادی صرف 100 افراد کی ہو، تب بھی، ان میں سے کچھ امیر ترین ہوں گے اور کچھ پھر بھی غربت کا شکار ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں