201

معروف لوک گلوکار اللّٰہ دتہ لونے والا انتقال کرگئے،اہل خانہ

معروف لوک گلوکار اللّٰہ دتہ لونے والا انتقال کرگئے، ان کے اہل خانہ نے انتقال کی تصدیق کردی۔
تفصیلات کے مطابق گلوکار اللّٰہ دتہ لونے والا کے اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی۔اہل خانہ کا کہنا تھا کہ اللّٰہ دتہ لونے والا کچھ عرصہ سےعلیل تھے۔
یا د رہے کہ اللّٰہ دتہ لونے والا معروف سنگر ندیم عباس لونے والا کے والد تھے۔اللہ دتہ لونے والا کے گانے “چنگا دلبر پیار کتوئی، دو دو تھاں تے پیار وی چنگے ہوندے نئیں، ڈھولے تے ساڈی یاریاں، پیار نال پیار دا جواب ہونا چاہی دا، کوئی دسو ہا سجن دا حال” ایسے ہیں جو سننے والوں پر سحر طاری کردیتے ہیں۔ اللہ دتہ لونے وا لا کے انتقال پر شو بز ستارو ں اور گلوکا روں نے افسو س کا اظہا ر اور مر حو م کے بلند درجا ت کی دعا کی ہے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں