78

’والدہ حکیم تھیں‘، فضا علی نے موٹاپے کا شرطیہ علاج بتادیا

پاکستانی معروف اداکارہ و میزبان فضا علی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی والدہ کا تعلق حکمت کے شعبے سے تھا اسی لیے تھوڑی بہت حکمت اور ٹوٹکے اُنہیں بھی آتے ہیں۔
فضا علی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ کی ریکارڈنگ کروائی، بطور مہمان فضا علی نے متعدد دلچسپ سوالوں کے جوابات اور انکشافات بھی کیے۔
فضا علی کا بتانا تھا کہ اُنہیں اسمارٹ، پتلا دبلا ہونے کے صرف ٹوٹکے ہی آتے ہیں اور اُن کے ٹوٹکے بہت آزمودہ ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ میری والدہ حکیم تھیں اسی لیے مجھے بھی تھوڑی بہت حکمت کی معلومات ہے۔
فضا علی نے بتایا کہ وہ اپنی بیٹی کی پیدائش کے تین ماہ بعد ہی دوبارہ اسمارٹ ہو گئی تھیں جیسے وہ شادی سے پہلے تھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اُن کے بتائے ہوئے ٹوٹکوں پر مختلف بلاگرز نے بھی عمل کر کے اپنے تجربات عوام کے ساتھ شیئر کیے ہیں۔
اُن کا بتانا تھا کہ موٹاپا یا تو پہلے چہرے یا پھر پیٹ سے شروع ہوتا ہے، موٹاپے کے روکنے کے لیے صبح نہار منہ اٹھتے ہی اپنے تکیے کو اوندھے منہ لیٹ کر پیٹ کے نیچے رکھنا چاہیے ، اس عمل سے بڑھتا پیٹ ہفتوں اور مہینوں میں کم ہو جاتا ہے۔
فضا علی کا بتانا تھا کہ موٹاپا کم کرنے کے لیے نہار منہ بہت سارا پانی پئیں، یہ پانی نیم گرم ہونا چاہیے، اس پانی میں چیا سیڈز، تخم بالنگا ملا لیں تو وزن تیزی سے کم ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک ایسا راز جس پر وہ خود عمل کرتی ہیں مگر پہلی بار بتا رہی ہیں وہ یہ ہے کہ وہ نیم گرم پانی میں ایک چمچ زیتون کا تیل ڈال لیتی ہیں جس سے اُنہیں بے حد فائدہ ملتا ہے۔
فضا علی نے پوڈ کاسٹ کے دوران یہ انکشاف بھی کیا کہ وہ کیریئر کے آغاز میں لنڈے سے استعمال شدہ کپڑے خرید کر پہنتی تھیں۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ وہ ایک دن میں مخلتف جگہ جاتی ہیں، وہ مہنگے کپڑوں پر پیسے ضائع کرنے کے بجائے آج بھی لنڈے سے شرٹس لے کر پہنتی ہیں۔
اُن کا بتانا تھا کہ میں نے کبھی عالی شان ہوٹلوں میں کھانا نہیں کھایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں