بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و اسٹار بیٹر ویرات کولہی اور بالی ووڈ کی پرکشش اداکارہ انوشکا شرما نے جنوبی ممبئی کے میٹروپولیٹن ایریا علی باغ میں 19 کروڑ روپے (بھارتی روپے) میں ایک پرتعیش فارم ہاؤس خریدا ہے۔
بھارت سے موصولہ رپورٹ کے مطابق دنیائے کرکٹ اور بالی ووڈ کی خبروں میں شہ سرخی میں رہنے والے اس جوڑے کی شادی دسمبر 2017 میں ہوئی تھی اور ان کے ہاں 2021ء میں بیٹی وامیکا کی پیدائش ہوئی۔
حال میں اس معروف جوڑے نے جنوبی ممبئی کے ساحلی علاقے کے قریب ایک عالیشان فارم ہاؤس خریدا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آٹھ ایکڑ کا یہ فارم ہاؤس علی باغ کے زیراد گاؤں میں واقع ہے جس پر ان دونوں نے 19 کروڑ روپے خرچ کیے اور اس کے لیے سرکاری ٹریژری میں ایک کروڑ 15 لاکھ روپے جمع کروائے ہیں۔