163

کسی بھی ملک، سیاسی جماعتوں کی پہچان ہمیشہ کلچر سے ہوتی ہے،ہ کلچرل ونگز میں کلچر سےوابستہ افراد کوشامل نہیں کی جاتا- پیرسیدسہیل بخاری

لاہور(ٹیوٹرپاکستان) ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین ایوارڈز کمیٹی ،معروف ایونٹ آرگنائزر ،نامور کالم نگار پیرسیدسہیل بخاری سجادہ نشین حضرت سید پیر مکی رح لاھور نےاپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ تمام سیاسی جماعتوں نےہمیشہ کلچرل ونگ اور کلچرل اداروں میں اعزازی پوسٹوں پر، گورننگ باڈیز میں کلچ سے وابستہ افرادکو شامل نہیں کیا جاتابلکہ ہمیشہ چمچوں کو نمائندگی دی جاتی ہے – حالانکہ کسی بھی ملک، سیاسی جماعتوں کی پہچان ہمیشہ کلچر سے ہوتی ہے – سیای جماعتیں گسنے ترانےاور عوام کو اپنی طرف متوجہ کرنے کیلئے فنکاروں اور شوبز سے وابستہ افراد کو جلسوں، جلوسوں میں شامل کرتےہیں مگر جب ونگز میں عہدے دینے کا وقت آتا ہے تو اپنے عزیز رشتے دار اور من پسند افراد کو عہدے دے دیئے جاتے ہیں جس سے کلچر سے وابستہ افراد کی خدمات کو فراموش کر دیا جاتا ہے – پیرسیدسہیل بخاری نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے سربراہوں اور دیگر اہم عہدے داروں کو اس طرف توجہ دینی چاہئےاور قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹ میں جیسے خواتین، ٹیکنو کریٹ کی سیٹیں مختس ہیں اسی طرح کلچر سے وابستہ افراد کیلئے بھی مخصوص نشستیں ہونی چاہئے –
اگر ایسا ہوجاۓتو سیاسی جماعتیں اپنے من پسند افراد کو ٹکٹ جاری نہ کریں بلکہ جس کو بھی ٹکٹ جاری کیا جاۓ اسکی کارکردگی اور خدمات کو مد نظر رکھا جائے –
شعبہ نشرواشاعت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں