102

گلوکار عاصم اظہر کے گانے کی دھوم پڑوسی ملک بھی جا پہنچی

پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے گزشتہ دنوں اپنا نیا گانا ’’حبیبی ‘‘ ریلیز کیا۔ مداحوں کی جانب سے ان کے اس گانے کو خوب پذیرائی مل رہی ہے۔ صرف اتنا ہی نہیں ان کے مداحوں کی فہرست میں پڑوسی ملک کے گلوگار بادشاہ کا نام بھی شامل ہو گیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر گلوکار عاصم اظہر نے اسٹوری شیئر کی، جس میں انہوں نے پڑوسی ملک کے گلوکار کے ہمراہ ہونے والی گفتگو کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔

اسکرین شاٹ کے مطابق گلوکار عاصم اظہر کے گانے حبیبی کی دھوم پڑوسی ملک بھی جاپہنچی۔ بھارتی گلوکار اور ریپر آدتیہ پرتیک سنگھ سسودیا عرف بادشاہ بھی عاصم کے نئے گانے اور اس کی موسیقی پر داد دیئے بنا نہ رہ سکے۔

گلوکار عاصم اظہر کے گانے کی دھوم پڑوسی ملک بھی جا پہنچی
واضح رہے کہ ویڈیو شیئر سائٹ یوٹیوب پر گزشتہ دنوں ریلیز ہونے والے عاصم اظہر کے گانے حبیبی نے چند گھنٹوں میں ہی دھوم مچادی۔ اس گانے کو ریلیز کے چند گھنٹوں بعد ہی لاکھوں ویوز حاصل ہوگئے تھے جبکہ اب تک ان کی اس ویڈیو پر دو ملین سے زائد ویوز ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں